سونیا حسین اس قابل نہیں کہ میرے لکھے کردا ر ادا کرسکے’ خلیل الرحمان قمر

کراچی : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ اداکارہ سونیا حسین اتنی قابل نہیں کہ ان کے لکھے ہوئے کردار ادا کرسکے۔ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے ایک حالیہ انٹرویو میں سونیا حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی اس قابل نہیں ہوئیں کہ ان کے اسکرپٹ پر بنا ڈراما کرسکیں۔ خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ سونیا حسین ‘مہوش’ کے کردار کے لیے کبھی بھی میرا انتخاب نہیں رہیں، وہ ابھی اس لائق نہیں ہوئیں کہ میرا اسکرپٹ کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سونیا مجھ سے لاہور میں ملی، میں نے سوال کیا کہ کیا تم نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا، تب انہوں نے یہ کہا تھا کہ ابھی ہمایوں سعید بھی ڈرامے میں کاسٹ نہیں تھے اس لیے میں نے انکار کردیا تھا، اب وہی بہتر جانتی ہیں کہ سچ کیا ہے۔خلیل الرحمن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ایسی اداکارہ یہ بات کرتی جس نے میرے ساتھ کام کیا تو میں سوچتا بھی لیکن جس کو میں نے آفر ہی نہیں کیا تو اس بات کا کوئی فائدہ نہیں۔ واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ سونیا حسین نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ عائزہ خان سے قبل انہیں ‘میرے پاس تم ہو’ میں مہوش کا کردار نبھانے کی آفر دی گئی تھی تاہم انہوں نے اس لیے انکار کیا کیوں کہ انہیں خواتین کے لیے یہ کردار صحیح نہیں لگا تھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں