انتونیوگوتریس ماہرہ خان کی حمایت پر شکر گزار

اسلام آباد : سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کوشکریہ ادا کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس جو پاکستان کے دورہ پر تھے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں پناہ گزین افغانیوں کے 40 برس مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ایسے میں میری ایک یادگار ملاقات ماہرہ خان سے ہوئی جو مہاجرین کی سفیر ہیں۔ اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ماہرہ سمیت تمام پاکستانیوں کی بھرپور حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ میں ماہرہ خان سمیت پاکستان کو غیر معمولی تعاون پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔ یو این سیکریٹری کے ٹوئٹ کو ماہرہ نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر)کی خیر سگالی سفیر ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں