عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی سالگرہ یادگار بنا دی

کراچی :کار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی شوبز انڈسٹری میں دوستی مشہور ہے’ گزشتہ روز عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی 23 ویں سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر کے لیے ان کے دوست عاصم اظہر نے ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا۔عاصم کی جانب سے ہانیہ کے اس بڑے دن کو یادگار بنانے کے لئے کراچی کے ایک تھیم پارک کا انتخاب کیا اور وہاں سالگرہ کی تقریب کا انتظام کیا اور ساتھی اداکاروں کو بھی اس میں مدعو کیا۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم نے ہانیہ کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے تاکہ ان کا سرپرائز کسی بھی طرح خراب نہ ہو۔ اس سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی ویڈیو اور تصویرں سوشل میڈیا پرخوب گردش کر رہی ہیں جو عاصم اور ہانیہ کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کی جارہی ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں