منال خان کی مصر میں سیاحت

منال خان کی مصر میں سیاحت ‘ اپنی تصاویرشیئر کردیں
قاہرہ : ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ منال خان جو اس وقت مصر کی سیاحت کررہی ہیں اپنے مداحوں کو اپنی تصویریں بھی شیئر کر رہی ہیں۔ منال خان کا کہنا ہے کہ وہ مصر میں نئی جگہیں دریافت کر رہی ہیں، نئے لوگوں سے ملاقات کررہی ہیں اور بیشمار یادیں سمیٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آئیں مصر کی سیر کریں۔ منال خان کی ان تصویروں کو مداحوں اور سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
اداکارہ منال خان ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنی والدہ کے ہمراہ مصر میں موجود ہیں۔ انہوں نے مصر میں بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہا نئی جگہوں اور نئے لوگوں سے مل کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور اسسفر سے ان کی بہت سی اچھی یادیں جڑ گئی ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں