صنم ماروی نے شوہر سے خلع کیلئے دعوی دائر کردیا

لاہور: معرف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے شوہر سے خلع کے لیے دعوی دائر کردیا، گلوکارہ کا کہنا ہے شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکلتا ہے اور مارتاپیٹتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کا دعوی دائر کیا، درخواست میں کہا گیا کہ شوہر حامد علی سے سال2009میں اسلامی قوانین کے تحت شادی ہوئی، اور ہمارے تین بچے بھی ہیں ۔ شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا،شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکلتا ہے اور مارتاپیٹتا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ اپنے بچوں کی خاطر شوہر کے کا ظلم برادشت کرتی رہی ، تاہم شوہر کے ساتھ مزید گزار ممکن نہیں ہے لہٰذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صنم ماروی کا اپنی ایک اور پڑوسن سابق ماڈل نائرہ سے بھی جھگڑا ہوا تھا تب انہوں نے اپنے ہی شوہر پر پڑوسن سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا پڑوس میں آنا جانا ہے تاہم اس دوران جھگڑا اتنی سنگین صورتحال اختیار کر گیا تھا کہ بات پولیس تھانے تک آن پہنچی تھی.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں