فلم ٹاپ گن کا ایک اور ٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ٹاپ گن ‘‘ کا ایک اور ٹریلر ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔

ریکارڈ بزنس کرنے والی ٹاپ گن نے سال 1986ء میں ریلیز کے پہلے ہی روز اپنے خوبصورت مناظر، میوزک اور کہانی سے دنیا بھر کے سینما گھروں میں دھوم مچائی تھی ۔

واضع رہے کہ ٹام کروز شہرت یافتہ تخلیق ٹاپ گن کا یہ سیکوئل ہے اور لگ بھگ چونتیس برس بعد بنایا گیا ہے۔ دل دہلادیتے مناظر سے بھری ہالی وڈ کی یہ مووی 26جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

یاد رہے کہ ٹام کروز نے ٹاپ گن میں لیفٹیننٹ میورک کا کردار ادا کیا تھا۔ ڈیوڈ ایلیسن کے مطابق میورک کے بغیر ٹاپ گن نہیں بن سکتی ۔

جوزف کوسنسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک جانباز پائلٹ کی ہے جو خطروں سے کھیلنے کا عادی ہے لیکن جب زندگی پلٹا کھاتی ہے تو اور زیادہ خطرناک ہو جا تی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں