پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد وائس چانسلر گومل یونیورسٹی تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان:پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد (تمغہ امتیاز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی تعینات۔ پروفیسر ڈاکٹرافتخار احمد(تمغہ امتیاز) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاو رکے جاری کردہلیٹر نمبرNO.SO(U-IV)HE/3-4/2020 مورخہ 06 مارچ 2020کے تحت تین سال کے لئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں اکیڈمک اور ڈسپلن کا قیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ جس طرح ایبٹ آباد یونیورسٹی کو رول ماڈل بنایا انشاء اللہ گومل یونیورسٹی کو بھی اپنے دور میںرول ماڈل بنائوں گا۔ انہوںنے مزیدکہاکہ سلیکشن بورڈ کوکچھ دنوں کیلئے معطل کیا ہے جو کہ بعد میں انشاء اللہ جلد ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد کرایا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے سلیکشن بورڈ میں آنے والے تمام ممبران اور درخواست دہندہ کا سلیکشن بورڈ کیلئے آنے پر شکریہ ادا کیا اور سلیکشن بورڈ معطلی سے ہونیوالی تکلیف پر ان سے معذرت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد (تمغہ امتیاز)یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد کے بھی وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد ممتاز مالاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے ماہر طبعیات ہونے کیساتھ شفیق انسان اور ایک بہترین معلم بھی ہیں۔ ڈاکٹر افتخار احمد کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات پر پچھلے سال صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازاتھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں