کوروناوائرس :قراقرم یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ

گلگت:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات کے تناظر میںمین کیمپس سمیت اپنے تینوں کیمپسز چلاس، غذر اور ہنزہ کو 28 فروری 2020 کو بند رکھنے کا فیصلہ کردیاہے ۔یونیورسٹی02 مارچ 2020 کو کھلے گی۔ ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے تمام عملے کو مشورہ دیا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کریں۔ یاد رہے آج بسیں اور یونیورسٹی ٹرانسپورٹ نہیں چلیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں