اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ کا 73واں اجلاس

بہاولپور:اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ کا 73واں اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تدریسی ، انتظامی ، مالیاتی اور ترقیاتی امور زیر بحث آئے اور اہم نوعیت کے فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں جسٹس محمد امیر بھٹی جج لاہور ہائی کورٹ ، ڈاکٹر محمد افضل رکن صوبائی اسمبلی ، پروفیسر رضا حمید صدیقی، پروفیسر ڈاکٹرنوید اختر، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ الیاس، سمیرا ملک ، شہزاد اختر ملک نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، علی احمد نمائندہ ہائر ایجوکیشن،ڈاکٹر غلام حسن عباسی ، خلیل الرحمن، کلثوم اختر اور رجسٹرار شہزاد علی گل شریک ہوئے۔ اجلاس میں کنٹریکٹ ایمپلائز کے لیے 30فیصد سوشل سیکورٹی بینیفٹ الائونس کی منظوری دی گئی ۔ اِسی طرح حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سپیشل افراد کے لیے نظر ثانی شدہ کینونس الائونس بھی منظور کر لیا گیا ہے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ٹینور ٹریک قوانین کی روشنی میں ٹینور ٹریک سسٹم کمیٹی کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اساتذہ اور ملازمین کی سٹڈی لیو ، پنشن کیسز، اور کنٹریکٹ میں توسیع کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ معزز ممبران نے مختلف مشاہروں اور فیس سٹریکچر کمیٹیوں کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں