وزیر خارجہ کا الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک دفتر کا دورہ

دوحہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے صدر دفتر کا دورہ کیا اورالجزیرہ کے عہدیداروں نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی-تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو الجزیرہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا- وزیر خارجہ نے کہا کہ الجزیرہ نیٹ ورک دنیا کے اولین میڈیا ہاؤسز میں سے ایک ہے-انہوں نے کہا کہ الجزیرہ کی رپورٹنگ کا معیار قابل تعریف ہے. وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ الجزیرہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر غیر جانبدار رپورٹنگ کر رہا ہے .انہوں‌نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حقائق دنیا کے سامنے لانے کے لیے الجزیرہ کا اہم کردار ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں