وزیر اعظم عمران خان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات

دوحہ : وزیر اعظم عمران خان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے جمعرات کو قطر کے دیوان امیری میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، معاون خصوصی برائے اوورسیز سید ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ دیوان امیری آمد پر قطر کے امیر نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ قبل ازیں قطر پہنچے تو وزیر توانائی سعد شریدہ الکعبی نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں