آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کویت

کویتی نائب وزیراعظم منصور الاحمد الجبر الصباح ، وزیردفاع مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ،کویت کی سیاسی و عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی قوم کے عزم کی تعریف کی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیکیورٹی، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کا ایک روزہ دورہ کیا،آرمی چیف نے کویتی نائب وزیراعظم منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیردفاع مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، کویت کی سیاسی و عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی قوم کے عزم کی تعریف کی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیکیورٹی، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا ہے، دورے کے موقع پر آرمی چیف نے کویتی نائب وزیراعظم منصور الاحمد الجبر الصباح ،وزیردفاع ،مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی وسیکورٹی تعاون سمیت علاقائی امن واستحکام ، دفاعی پیداوار، تربیت، افرادی قوت میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ کویت کی سیاسی و عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی قوم کے عزم کی تعریف کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں