ترک صدر پاکستان پہنچ گئے

ترک صدر طیب رجب اردوان اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر ترک صدر کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ترک صدر نورخان ایئربیس پہنچے تو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر ترک صدر کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وفاقی کابینہ کے بعض ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے انہیں ہمراہ لے گئ

وزیراعظم ہاﺅس آمد پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا بھی ترک وفد سے تعارف کرایا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ترک صدر کی گاڑی خود ڈرائیو کرکے انہیں اپنے ہمراہ وزیراعظم ہاﺅس لے آئے

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ترک ہم منصب رجب طیب اردوگان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو ترک صدررجب طیب اردوان کی اہلیہ کے ہمرا ہ ایوان صدر آمد،صدر مملکت نے پرتپاک استقبال کیا،صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ترک صدر کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں ترک صدر کے ہمراہ آنے والے وفد ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت عسکری حکام، وفاقی کابینہ ، پارلیمنٹ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

ترک صدر رجب طیب اْردوگان جمعہ کو دن 11بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ترک صدر کے خطاب کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہو چکے ہیں،مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے مہمانوں اور میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چاورں صوبائی وزرائے اعلیٰ ، گورنرز، صدر ،وزیر اعظم و اسپیکر آزاد جموںو کشمیر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں غیر ملکی سفراء ، مسلح افواج کے سربراہان کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز،تمام وزرائے اعلیٰ ، گورنر ز، صدر ، وزیراعظم آزادجموں وکشمیر ، سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اور اسپیکر گلگت بلتستان کو بھی دعوت نامے جاری کیے گے ہیں۔مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان،چیف الیکشن کمشنر اور گورنرا سٹیٹ بینک کو بھی مدعو کیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں