بلاول بھٹو زرداری سے جرمن سفیرکی ملاقات

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاو س میں جرمنی کے سفیربرنارڈ شیلاگیک نے ملاقات کی ہیملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر بات ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں دوسری جنگ عظیم کی تباہی کے بعد جرمن معیشت کی حیران کن ترقی مثال کن ہے۔ خواہش ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تجارتی رابطوں میں مزید اضافہ ہو، ملاقات کے دوران جرمنی کے سفیر برنارڈ شیلاگیک نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مثبت خیالات پر جرمن سفیر برنارڈ شیلاگیک نے اظہار تشکر اداکیا ملاقات میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا، نیر بخاری اور شیری رحمان بھی موجود تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں