پاک فو ج کے پائلٹس کو فرانس کی جانب سے میڈلز عطا

نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرنے والے پاک فو ج کے پائلٹس کو فرانس کی جانب سے میڈلز عطا
راولپنڈی: فرانس کی جانب سے پاک فو ج کے پائلٹس تمغے عطا کئے گئے ، ایوی ایشن پائلٹس کو یہ میڈلز 2018 میں نانگا پربت پر پھنسے فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو بچانے پر دیئے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق2018 میں نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی خاتون کوہ پیماکو بچانے والے پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس کو تمغہ دینے کی خصوصی تقریب بدھ کے روز آرمی میوزیم میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ،پاک فوج کے سینئر افسران اور ایوی ایشن کے افسروں نے شرکت کی ۔اس دوران فرانس کی بحر ہند میں جوائنٹ فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈی ڈیئر مالٹر نے فوج کے ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس کو فرانس نیشنل ڈیفنس برونز میڈلز عطا کئے جنہوں نے اس ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوری2018میں فرانسیسی خاتون کوہ پیما ایلزبتھ ریول نانگا پربت میں پھنس گئی تھی جسے پاک آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے فرانسیسی سفارتخانے کی درخواست پر ریسکیو کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں