سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

کراچی: کرونا وائرس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات شدید ہوگئے ، جس کے باعث عالمی منڈی میں سونا سستا ہوگیا اور پاکستان سونے کی قی تولہ قیمت 93850 روپے ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی بڑھتے قیمتوں کو بریک لگ گیا ، پاکستان میں سونے کی قی تولہ قیمت 650روپے کمی کے بعد 93850 روپے ہوگئی۔

محمد ارشد چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان 10گرام سونے کی قیمت 556 روپے کمی کے بعد 80461 روپے اور 01گرام سونےکی قیمت 54 روپے کمی کے بعد 8046 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 1050روپے فی تولہ ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 1631 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں