پاکستان سٹاک ایکسچینج کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 132 فیصد اضافہ

اسلام آباد :پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بعد از ٹیکس منافع میں2019ءکی دوسری ششماہی کے دوران 132 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس ایکس کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ءکمپنی نے 120.5 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ سال 2018ءمیں جولائی تا دسمبر کے لئے پی ایس ایکس کو 51.9 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ءکی آخری ششماہی کے مقابلہ میں 31 دسمبر 2019ءکو ختم ہونے والے 6 ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بعد از ٹیکس منافع میں 68.6 ملین روپے یعنی 132 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں