امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک : امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور چین میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی کی اطلاعات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1567.26 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1570.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔
دوسری جانب امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی رفتار سست ہونا ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 85 سینٹ (1.6 فیصد) بڑھ کر 54.12 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 41 سینٹ (0.8 فیصد) اضافے کے ساتھ 49.98 ڈالر فی بیرل طے پائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں