ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

ہانگ کانگ:اہم ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث پیداواری و کاروباری سرگرمیوں کا متاثر ہونا ہے۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 142 پوائنٹ (0.60 فیصد) گر کر 23685.98 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 12.50 پوائنٹ (0.72 فیصد) کمی کے ساتھ 1719.64 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 211.10 پوائنٹ (0.77 فیصد) کمی کے ساتھ 27193.17 پوائنٹ رہا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں