چینی سٹاک مارکیٹ شدید مندی پر بند

بیجنگ: چینی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی، شنگھائی کمپوزٹ 7.72 فیصد جبکہ شینزن کمپوزٹانڈیکس 8.41 فیصد کمی پر بند ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث تجارتی و دیگر سرگرمیوں کا متاثر ہونا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو چینی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 229.92 پوائنٹ (7.72 فیصد ) گر کر 2746.61 پوائنٹ پر بند ہوا جو کہ 2015 ءکے بعد اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 147.81 پوائنٹ (8.41 فیصد ) کمی کے ساتھ 1609 پوائنٹ پر بند ہوا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں