پاک افغان سرحد باب دوستی چوتھے روز بھی بند

چمن:پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر آج چوتھے روز بھی بند رہا تاجروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا جبکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن شہرمیں بے روزگاری کی شرح مزید بڑھے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کرونا وائرس کے پھیلائو کے خطرے پیش نظر آج چوتھے روز بھی مکمل طورپر بند رہا جس سے تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن شہرمیں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگیاہیں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پرچمن کے شہری اورتاجر ومسافر ہزاروں کی تعداد میں پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر کراس کرتے تھے اورچمن کے تاجر ویش منڈی جاکرروزی کماتے تھے جبکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن شہرمیں بے روزگاری بڑھے گی جس سے چمن شہرمیں نوجوان بے روزگار ہوکر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شروع ہوجائیں گے جبکہ پاک افغان سرحد کو کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں آمدروفت کیلئے بند کردیاگیا تھا جس کو سات روز کیلئے بند رکھنے کااعلان کیاگیاہے جوکہ آٹھ مارچ تک بند رکھنے کے بعد نو مارچ کو کھولاجائے گا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں