وزیر اعلی بلوچستان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شجر کاری کا سلسلہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے،رواں سال چالیس لاکھ پودے لگائے جائیں گے،آرمی اور ایف سی کیساتھ ملکر 15مقامات پر پودے لگائے جائینگے۔بعد ازاں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے پیر کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ کے لان میں کوئٹہ پائن کاپودا لگاکر پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم 2020ء کا افتتاح کیا۔شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے گورنر یاسین زئی نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہمیں عوام میں درختوں کی اہمیت وافا دیت کا احساس جگا نا ہوگا کیونکہ درختوں کی اہمیت کے پیش نظر انٹر نیشنل سطح پر شجرکاری مہم 2020ء کے درخت ،سرکاری جنگلوں اور ہر ضلع کی سطح پرتمام بڑے تعلیمی اداروں کیڈٹ کالجوں اور سرکاری اراضی پر لگائے۔گورنر نے اس بات پر آفسوس کا اظہار کیاکہ ہم ہر سال ہزاروں درخت لگاتے ہیں لیکن نامنا سب دیکھ بھال کی وجہ سے ضائع ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی درالحکومت کے شاہراہوں، ایر پورٹ روڈ ،سمنگلی روڈ ،سریاب روڈ اور بائی پاس پر لگائے گئے درختوںاور پو دوں کو بروقت پانے دینے اور ان کی حفاظت کیلئے بھر پور اقدامات اْٹھا نے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی مناسب دیکھ بھال سے نہ صرف موسمی بہتری آئیگی بلکہ متعلقہ محکموں کی محنت و وسائل کو ضا ئع ہونے سے بچ جائینگے گورنر بلوچستان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم 2020ء سے ہماری آنے والی نسلوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں