مچھ میں پولیس کی کامیاب کارروائی

مچھ میں پولیس کی کامیاب کارروائی ، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
مچھ : بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں پولیس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ،کوئٹہ سے سندھ جانے والے ٹریکٹر سے 250کلوگرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ان خیالات کااظہار گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے بعد ڈی ایس پی مچھ عبدالحمید کٹور ،ایس ایچ او پیر بخش بگٹی اور ناکہ انچارج محمد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران پکڑی جانے والی منشیات اور ملزم کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیاگیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عبدالحمید کٹور کاکہناتھاکہ گزشتہ روز مچھ کے ظہور شہید پولیس ناکہ پر ٹریکٹر ٹرالی میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے ڈھائی سو کلوگرام چرس برآمدکرلی گئی ہے ،کارروائی کے دوران ایک ملزم باز محمد محمد حسنی کو بھی حراست میں لیاگیاہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات کوئٹہ سے سندھ اسمگل کیاجانا تھا اس کوشش کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیاہے۔پولیس کاکام منشیات کی اسمگلنگ ،جرائم کی روک تھام اور عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بناناہے ،فورس اپنی فرض سے غافل نہیں بلکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ ،منشیات کی اسمگلنگ روکنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر لمحہ میدان عمل میں ہے۔انہوں نے کامیاب کارروائی کرنے والی ٹیم کو داد تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ان کاکہناتھاکہ ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے بلکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ،ملزم کو جلد عدالت میں پیش کردیاجائے گا۔ان کے مطابق پکڑی جانیو الی منشیات کی قیمت کروڑوں روپے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں