سبی میلے میں خواجہ سرائوں کی بھرپور شرکت

سبی:سبی میلے کی رنگارنگ تقریبات میںخواجہ سرائوں کی بھرپور شرکت پاک افواج اور ایف سی بلوچستان کی موجودگی میں بھارتی حکمران اپنی سازشوں میں ناکام ہونگے بلوچستان میں امن کا سورج پاک افوا ج اور ایف سی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے سبی میلے میں خواتین بچوں کیساتھ ساتھ خواجہ سرائوں کی شرکت ملک بھر کی عوام کیلئے پیغام امن ثابت ہوگا ۔ان خیالات کااظہار سبی کے خواجہ سرائوں نے سبی میلے کے سلسلے میں خواتین ڈے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خواجہ سراء حاجی خان، خواجہ سراء وزیراںو دیگر خواجہ سراء بھی موجود تھے سبی میلے میں سبی سمیت دودراز سے آنے والے خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ ہم سبی کے تاریخی میلے کی تقریبات کو دیکھنے آئے ہیں عوام کی حفاظت کیلئے جس محنت اور لگن سے پاک افواج ایف سی پولیس لیویز نے دن رات جو صلاحتیوں کا استعمال کیا ہے وہ ہم سب کیلئے قابل ستائش ہے ان کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت آج سبی سمیت صوبے بھر کی خواتین بچے رنگارنگ تقریبات سے لطف اندوز ہورہے ہیں آپ اپنے ارد گرد نظر دڑائیں تو آپ کو خوشیوں سے چمکتے چہرے نظر آئیں گے جو پاک افواج اور ایف سی بدولت ہیں جن کی کاوشوں سے سبی سمیت بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے سابقہ ادوار میں بولان دہشت کی علامت بنا ہوا تھا دن کے اوقات میں بھی قومی شاہرا ہ پر سفر کرنا جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھا مگر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی دن رات محنت سے آج رات کے اوقات میں بھی بلا خوف و خطر پہاڑی علاقوں میں پکنک مناتے نظر آتے ہیں سبی میلہ بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان امن گہوارہ بن کر ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ آج میلے میں شرکت کرکے آج جو خوشی ہمیں ملی ہے اس خوشی کا اظہار کرنے کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے ہم پاک افواج ایف سی کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے پاکستانی عوام کیساتھ ساتھ خواجہ سراء بھی پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں