سبی میلے میں آتش بازی ولیز لائٹ کا شاندار مظاہرہ

سبی:جشن سبی میلے کے دوسرے دن آتش بازی ولیز لائٹ کا شاندار مظاہرہ شہریوں کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق جشن سبی کے سلسلہ میںسردار چاکر خان اسٹیڈیم سبی میں رات گئے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویڑن سید فیصل شاہ سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈڈیئرنوید اعظم چیمہ ،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ۔ ونگ کمانڈر جواد احمدڈی جی لائیواسٹاک ڈاکٹر غلام حسین جعفر ،ڈی آئی جی سبی رینج کیپٹن (ر) پرویز چانڈیہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی عباس ملک ، ڈویڑنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر جان محمد صافی ،ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی ،سابق چیئرمین ورند گروپ سبی کے رہنما حاجی داؤد رند ،میر حبیب الرحمن رند ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر عبدالستار لانگو ، ایکسین بی اینڈ آر حاجی بشیر ناصر ، بابو محمد انور خجک ،سبی پریس کلب جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، سینئر نائب صدر میر سلیم گشکوری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہر علی کے علاوہ قبائلی عمائدین خواتین کی بڑی تعداد موجود تھے شاندار مقابلہ آتش بازی و لیز لائٹ کا مظاہرہ دیکھا اور خوب لطف اندوز ہوئے واضح رہے کہ جشن سبی میلے کے سلسلہ میں جرگہ ہال سبی میں محفل موسیقی کا پروگرام پیش کیا گیا جس میں شہریوں و ضلعی آفیسران نے شرکت کی پروگرام میں ملک کے مایہ ناز گلوکاروں نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں