سنیٹرسراج الحق تین روزہ دورہ پر کل بلوچستان پہنچیں گے

سنیٹرسراج الحق تین روزہ دورہ پر کل بلوچستان پہنچیں گے
کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی پاکستان سنیٹرسراج الحق سہ روزہ دورہ بلوچستان نصیر آباد،جعفرآباد،اوستہ محمد،صحبت پور پرآج ہفتہ 15فروری کو پہنچے گے۔ سینٹرسراج الحق آج ہفتہ گیارہ بجے ڈیرہ اللہ یارسیشن کورٹ میں بارکونسل سے خطاب کریں گے جبکہ ڈیرہ مرادجمالی میں مختلف تقاریب ،جماعت اسلامی کے ذمہ داران اجلاس ، قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں اورمیڈیا سے گفتگوکریں گے ۔ان کے ہمراہ صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ بھی ہوں گے ، ڈیرہ مرادجمالی میں دینارفٹبال گرائونڈمیں نوجوانوں سے خطاب ،معززین شہر کے استقبالیہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سنیٹرسراج الحق ایک روزہ دورہ پر اتوار کوجعفرآبادواوستہ محمد جائیں گے ،اپنے دورے کے دوران مختلف تقاریب ،جماعت اسلامی کے ذمہ داران اجلاس ، قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں اورنوجوانوں وعلمائے کرام سے گفتگوکریں گے ۔ڈیرہ اللہ یار پریس کلب کے پروگرام حال واحوال میں مہمان بھی ہوں گے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں