اوتھل : کو چ اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،3افراد جاں بحق

اوتھل کے قریب کو چ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ 20افرادزخمی ہوگیاہے ،حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک،کراچی منتقل۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے 25کلومیٹر بلوچ گوٹھ کے مقام پر پنجگور سے کراچی جانے والی النصیب مسافر کوچ مخالف سمت آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں3افرد جاں بحق اور 20افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہسپتال وندر لایا گیا جہاں پر نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی زخمیوں میںسے پانچ کی حالت تشویشناک تھی جنہیں کراچی منتقل کر دیا لیویز فورس وندر نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں