کل بجلی معطل رہے گی ، کیسکو

برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں کل بجلی معطل رہے گی ، کیسکو
کوئٹہ :کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 9فروری کو(بروزاتوار) سریاب گرڈاسٹیشن کے لیاقت بازار، سیٹلائٹ ٹاون ، چلتن، سمنگلی ایکسپریس، جان محمدروڈاور سریاب 2فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم اور سریاب گرڈاسٹیشن کے لیاقت بازارفیڈروں سے ایک بجے دن سے چاربجے شام تک بجلی بندہوگی ۔علاوہ ازیں 9فروری کے روز 220کے وی سبی ۔کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پرکام کے باعث صبح8بجے سے شام 5بجے تک اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی معطل رہے گی جسکے باعث 70سے80میگاواٹ کی اضافی برقی قلت کو لوڈمینجمنٹ کے ذریعہ پوراکیاجائے گا۔اسی طرح 10فروری کو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پی اے ایف، انٹرکنیکٹر، اولڈسمنگلی فیڈرزسے 12بجے دن تا 3بجے سہ پہر جبکہ قلعہ سیف اللہ گرڈ اسٹیشن پر کام کے سلسلے میں بندات، قلعہ سیف اللہ اسلام یار، پسین زئی اور شرن جوگیزئی فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز 132KVتمپ گرڈاسٹیشن پر کام کے باعث تمپ گرڈکے تمام فیڈروں سے صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ تمام صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں