عدالت بلوچستان نے گیس کی لوڈشید نگ ختم کرنے کا حکم دیدیا

کوئٹہ:عدالت بلوچستان نے کوئٹہ اور مضا فات میں آج سے گیس کی لوڈشید نگ ختم کرنے کا حکم دیدیا ،عدالت عالیہ بلوچستان کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نے گیس کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈ نگ کے خلاف آئینی پٹیشنز کی سماعت کرتے ہوئے سوئی گیس حکام کی وضا حت کو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے حکم دیا کہ آج سے کوئٹہ شہر اور مضا فات میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے اور عدالتی حکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔یادرہے کہ گزشتہ ایک ماہ کی برف باری سے لے کر آج تک سوئی گیس حکام نے کوئٹہ میں گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرکے غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کا سلسلہ شروع کررکھاتھا ۔جس کے خلاف شہریوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں