کوئٹہ ‘ گیس لیکج کے باعث دھماکہ،2بچے جاں

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس لائن کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں2بچے جاںبحق جبکہ خاتون سمیت5افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکوئٹہ کے علاقے پولیس لائن کالونی میں گیس لیکچ کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 2بچے ارحم اور سارم جاںبحق جبکہ 5افراد جن میں محمد خان ،نصراللہ ،رحمت اللہ ،محمد یقین اور اس کی اہلیہ جھلس کر زخمی ہوگئی ہیں جاںبحق ہونے والے بچوں اور 4زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ خاتون کو زخمی حالت میں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں