زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار

کوئٹہ :بلوچستان کے دس ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی فیز یبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پاور عمر ایوب سیکرٹری پاورعرفان علی نے متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ میں رپورٹ کا جائزہ لیا رپورٹ جرمن کمپنی اور نیسپاک نے مل کر تیار کی ہے ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اگلے مرحلے میں تمام سٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین سے رپورٹ پر رائے لی جائے گی، فزیبلٹی رپورٹ میں سورج کی روشنی سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے، ترجمان کے مطابق کہاں کہاں سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے کن علاقوں میں سورج کی شعائیں تیز ہیں،شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے حوالے سے عوامی آگاہی کے حوالے سے اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ ہے ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سولر ٹیوب ویلوں سے بلوچستان میں زرعی انقلاب کے ساتھ بجلی میں خسارے سے بھی بچا جا سکے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں