راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس کے دوران خطاب

کوٹلی آزاد کشمیر کا آبادی کے لحاظ سے سب بڑا ضلع ہے ‘ کوٹلی کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے بھرپور فنڈز دیے جائیں گے،وزیراعظم انفراسٹرکچر پروگرام کے جاری منصوبے رواں سال دسمبر تک مکمل کئے جائیں’ تعمیراتی کام بروقت اور کوالٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں’ بلدیہ اور کے ڈی اے کو تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائینگے
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس کے دوران خطاب
کوٹلی :وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کا آبادی کے لحاظ سے سب بڑا ضلع ہے جس کو خوبصورت اور مزید ترقی یافتہ بنانے کیلئے بھرپور فنڈز دیے جائیں گے،وزیراعظم انفراسٹرکچر پروگرام کے جاری منصوبے رواں سال دسمبر تک مکمل کئے جائیں۔ تعمیراتی کام بروقت اور کوالٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں وزیراعظم نے شہرکے اندر سیوریج،واٹرسپلائی سکیم کی اپ گریڈیشن کے احکامات دیتے ہوئے بلدیہ اور کے ڈی اے کوشہرکی خوبصورتی اورصفائی کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں سینئروزیر چوہدری طارق فاروق،وزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی،وزیرورکس چوہدری محمدعزیز،وزیرلوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی راجہ نصیراحمدخان،وزیرمال سردار فاروق سکندرخان، وزیرتعلیم بیرسٹرافتخارگیلانی،وزیرہائیرایجوکیشن کرنل(ر)وقاراحمدنور،وزیرجنگلات سردارمیراکبر،ڈپٹی سپیکرسردارعامرالطاف،مشیران حکومت امدادعلی طارق،ضیا سردار،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیاب ڈاکٹرسیدآصف حسین،پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویز،سیکرٹری برقیات خان ظفرمحمودخان،سیکرٹری جنگلات سیدظہورالحسن گیلانی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈطاہرایوب،سیکرٹری شاہرات بشیرمغل،ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال،ڈائریکٹرجنرل سیاحت ارشادپیرزادہ،ڈائریکٹرجنرل لوکل گورنمنٹ راجہ اعجاز،چیف انجینئرخالدسلطان،چیف انجینئرراجہ زاہد،ڈی جی اینٹی کرپشن عنصریعقوب،ایس ای شاہرات چوہدری احمدعلی،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز صاحبان،سربراہان محکمہ جات ودیگرآفیسران نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوٹلی آزادکشمیرکاسب سے بڑاضلع ہے اس کوترقی یافتہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت کام کیاجائے ضلع ہیڈکوارٹرکے ساتھ ساتھ تحصیل ہاء میں بھی بنیادی ضروریات کے منصوبہ جات بروقت مکمل کئے جائیں کام بروقت مکمل نہ کرنے اورغفلت کے مرتکب آفیسران اورٹھیکیداروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ایل اوسی پرواقع انتخابی حلقہ جات میں عوام کی بہتری کے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں اور ایمبولینسزکی فراہمی کویقینی بنایاجائے بڑالی جھیل کے ساتھ والے علاقے کوڈویلپ کیاجائے اوراس کوسیاحت کامرکزبنایاجائے دسمبرتک تمام جاری سڑکوں پر تعمیری کام مکمل ہوناچاہیے۔ضلع کوٹلی کوخوبصورت اورترقی یافتہ بنانے کے لیے وافرمقدارمیں فنڈز فراہم کریں گے تمام ترقیاتی کام بروقت اورمعیارکے مطابق مکمل کئے جائیں غیرمعیاری کام کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں بستروں اورسٹاف کااضافہ کیاجائے گا۔وزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام کی تمام سڑکوں کی تعمیر کودسمبر2020تک مکمل کیاجائے، جنگلات بچاؤکمیٹیاں بنائی جائیں اورجنگلات کے رقبہ جات میں اضافہ کیاجائے۔وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ ضلع کوٹلی آبادی کے لحاظ سے آزادکشمیرکاسب سے بڑاضلع ہے اس ضلع کوخوبصورت اورترقی یافتہ بنانے کے لیے وافرمقدارمیں فنڈزمہیاکریں گے اس ضلع کے ترقیاتی ایشوزبھی ہیں جن کوترجیح بنیادوں پرحل کیاجائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ کوٹلی میں سڑکوں کی تعمیرکے معیارکوبہتر،ہسپتال میں بستروں اورسٹاف کااضافہ بڑاچیلنج ہے اس موقع پروزیراعظم نے ہدائت کی کہ مکمل ہونے والی سڑکیں جہاں اکھڑگئی ہیں ان کومتعلقہ ٹھیکیدارسے درست کرایاجائے اوراس کی غفلت اورلاپرواہی پراس کوجواب دہ بھی بنایاجائے تعمیرکے متعلق انجینرنگ سٹاف موقع پرجائے اورزیرتعمیرسڑکوں کی کوالٹی کویقینی بنائے۔انہوں نے ہدائت کی کہ سڑکوں کی مرمتی اورپیچ ورک کے لیے بھی فنڈزمختص کئے جائیں۔وزیراعظم نے پرائم منسٹرانفراسٹرکچر پروگرام کے تحت سڑکوں کے جاری کاموں کودسمبر تک مکمل کروایاجائے۔وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کی طرف سے سہنسہ گریٹرواٹرسپلائی سکیم کی طرف توجہ مبذول کروانے پروزیراعظم نے ہدائت کی کہ اس منصوبہ کوڈیزائن کے مطابق کوالٹی کے ساتھ مکمل کروایاجائے۔وزیراعظم نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیرکی تاریخ میں پہلی بارمنصوبوں کی قواعدکے تحت میرٹ پرٹینڈرنگ کرواتے ہوئے مکمل کروائے۔سابق حکومت نے جاتے ہوئے فیز7میں 25کلومیٹرسڑکوں کے لیے دوکروڑ روپے بجٹ میں رکھے اورنہ صرف ان منصوبوں کوبھی موجودہ حکومت نے مکمل کیابلکہ نئے منصوبے بھی دیئے۔وزیراعظم نے نکیال روڈپر کام میں سستی کانوٹس لیتے ہوئے اسے دسمبرتک مکمل کرنے کی ہدائت دی سرہوٹہ روڈکا5کلومیٹرحصہ بھی فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعظم نے کوٹلی میں واٹرسپلائی کوبہتربنانے اورفلٹریشن پلانٹس لگانے کی بھی ہدائت کی اورساتھ ہی گریٹرواٹرسپلائی سکیم کی ازسرنوسٹڈی مکمل کرکے کام شرو ع کرنے کی بھی ہدائت کی۔وزیراعظم نے محکمہ جنگلات کوہدائت کی کہ وہ جنگلات کے بچاؤکے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں جنگلات بچاؤکمیٹیاں بنائی جائیں جنگلات کی کٹائی روکنے کے لیے ایندھن کے متبادل ذرائع اختیارکئے جائیں اورجنگلات کی ترقی وفروغ کے تمام منصوبے ترجیح بنیادوں پرمکمل کئے جائیں تاکہ ماحول پرمثبت اثرپڑے۔وزیراعظم نے محکمہ شاہرات کوہدائت کی کہ وہ سڑکوں کی تعمیرکی کوالٹی کوبہتربنائے سڑکوں کی تعمیرپراربوں روپے کے وسائل خرچ کررہے ہیں اوراگرتعمیرمعیاری نہ ہواوریہ جلداکھڑجائیں توکیافایدہ۔اس عمل کوقبول نہیں کیاجائے گامیں تمام اضلاع کادورہ کررہاہوں اورکام کے معیارپرمیری نظرہے کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔قبل ازیں بریفنگ میں وزیراعظم کوبتایاگیاکہ آزادکشمیرکے دیگراضلاع کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے یہاں پرصحت،تعمیرات عامہ،پبلک ہیلتھ، آبپاشی،تعلیم کی کئی سکیمیں زیرکارہیں وزیراعظم کوبتایاگیاکہ کوٹلی میں اس وقت آزادکشمیرکے بجٹ سے33سڑکوں پرکام جاری ہے جن کی مالیت09ارب روپے ہے جن میں سے بیشترسڑکیں تکمیل کے قریب ہیں 03سڑکیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے بنی جن کی مالیت78کروڑروپے ہے۔اجلاس کوبتایاگیاکہ بجلی کی ایک ارب مالیت کی سکمیں زیرکارہیں برقیات کے شعبہ میں انفراسٹرکچربہترہواہے اوربجلی کی چوری میں بھی کمی آئی ہے تعلیم کے شعبہ میں دس سکیمیں زیرکارہیں محکمہ پی ڈبلیوڈی کے تحت ٹوٹل 202کلومیٹرسڑکوں کی تعمیرکی سکمیں شروع کی گئیں جن میں سے136کلومیٹرسڑکیں مکمل ہوچکی ہیں لنک روڈزکی کل412کلومیٹرکی سکیموں میں سے 214کلومیٹرسڑکیں مکمل ہوگئی ہیں پبلک ہیلتھ کے چھ اوربلڈنگ ڈویژن کے آٹھ منصوبے بھی زیرکارہیںگلپورسہنسہ روڈپرغیرمعیاری کام کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ سڑک کاکام طے شدہ معیارکے مطابق مکمل کرنے کی ہدائت کی انہوںنے محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کوہدائت کی کہ وہ کام کے معیارپرسمجھوتہ نہ ہونے دیںاورتمام منصوبے بروقت اورکوالٹی کے ساتھ مکمل کروائے جائیںوزیراعظم نے ڈی ایچ کیوہسپتال پرمریضوںکے دبائوکے حوالہ سے کہاکہ ہسپتال میںبیڈزکااضافہ کیاجائے اورسٹا ف بھی بڑھایاجائے انہوںنے ایل اوسی پربھارتی فائرنگ کے متاثرین اورمزید بنیادی سہولیات کی فراہمی اورایمبولینس کی سہولیات دینے کی بھی ہدائت کی انہوںنے انتظامیہ کوہدائت کی کہ حکومتی اتھارٹی کوسختی سے قائم کرتے ہوئے قانون کی بالادستی اوررٹ کویقینی بنایاجائے وزیراعظم نے کہاکہ کوٹلی کی ترقی کے لیے بھرپورمالی وسائل فراہم کیے جائیںگے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں