مظفرآباد میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

محکمہ تجدید جنگلات کے زیراہتمام ایس او ایس چلڈرن ویلج مظفرآباد میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح
مظفرآباد:محکمہ تجدید جنگلات کے زیراہتمام ایس او ایس چلڈرن ویلج مظفرآباد میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی پروگرام مینجر ای پی آئی آزاد کشمیر ڈاکٹر بشری شمس صاحبہ تھی جبکہ تقریب میں ڈی جی لبریشن سیل محترمہ نصرت شہناز درانی,ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج مظفرآباد محترمہ تحسین بخاری صاحبہ سمیت محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او مقبول حسین شاہ ان کے ہمراہ رینج آفیسرمطلوب مغل فارسٹر نعمان بخاری شہزاد بخاری صحافی سید عدنان فاطمی زاہدہمدانی یوسف ہمدانی سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر بشریٰ شمس صاحبہ, ڈی ایف او مقبول حسین شاہ نصرت شہناز درانی, محترمہ تحسین بخاری صاحبہ سمیت دیگر افراد نے ایس او ایس ویلج میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بشریٰ شمس صاحبہ محترمہ تحسین بخاری صاحبہ,ڈی جی لبریشن سیل نصرت شہناز درانی, ڈی ایف او مقبول حسین شاہ نے کہا کہ درخت زمین کی بقائ، دھرتی کے حسن میں اضافہ، زرعی و صنعتی معیشت کے استحکام اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں۔ شجرکاری و شجر پروری اور جنگلات کی حفاظت کرنا صرف حکومت اور محکمہ جنگلات کی ذمہ داری ہی نہیں بنتی بلکہ یہ پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔جب تک ہم سب مل کر اس ذمہ داری کو نہیں نبھائیں گے کامیابی کا حصول ناممکن ہے۔ آزادخطہ کو تعمیر وترقی سے آراستہ کرنا اور اسے سرسبز و شاداب رکھنا بھی ہمارا اولین فرض ہے۔ جنگلات ہمار ا زیور ہیں اور یہ ہمار ا حسن اور لباس ہیں۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنے مستقبل کو محفو ظ سے محفوظ تر بنانے کی کوشش کریں گے۔ تمام دنیا کے مفکر اور سائنسدان اس بات پر متفق ہیں کہ درخت جسم و روح کے رشتہ کو قائم رکھنے کے لیے انسانی و حیوانی مخلوق کو آکسیجن مہیا کر نے کے لیے ناگزیر ہیں۔ جب تک کرہ ارض پر ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے انسان، جانوروں اور دیگرمخلوق کے لیے ماحول سازگار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئیے محکمہ جنگلات کے شانہ بشانہ موسم بہار میں اپنے حصہ کا کم از کم ایک درخت لگا کر اپنا قومی و مذہبی فریضہ ادا کریں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں