کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی مہم شروع

ضلع سدھنوتی میں کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی مہم شروع
پلندری:ضلع سدھنوتی میں کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سدھنوتی ڈاکٹر عبدالستار خان کی ہدایت پر ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر سدھنوتی رابعہ فرید نے مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر بچوں اور اساتذہ کرام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا۔ رابعہ فرید نے بتایا کہ احتیاط اور ذمہ داری سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کے اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے علاقے میں کوئی کیس کورونا وائرس کا سامنے نہیں آیا۔ اس میں احتیاط یہ ہے کہ ایسے ملکوں میں جانے سے ابھی کچھ وقت تک پرہیز کی جائے جہاں کورونا وائرس ایک وباء کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے اورذمہ داری یہ ہے کہ اگر آپ کے اردگر د کوئی ایسا شخص موجود ہے جو ماضی قریب میں ایسے ملکوں سے سفر کر کے آیا ہوجہاں یہ وائرس پھیلا ہوا ہے تو اُس شخص کو فوری طور پر آمادہ کیا جائے کہ وہ ڈاکٹر سے رجوع کرے اور اپنا ٹیسٹ کروائے۔ رابعہ فرید نے بتایا کے صفائی کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائی دنیا میں زیادہ بیماریاں گندگی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کے حوالے سے پریشانی کا مظاہرہ نہیں کرناہو گا بس احتیاط ذمہ داری کرنی ہوگی۔ تعلیمی اداروںمیں بچوں کو حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے اُن کو ہاتھ بار بار دھونے اور گرم پانی پینے کی تاکید کی گئی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں