27فروری کو سرکاری سطح پر تعطیل کا اعلان

ڈپٹی کمشنربھمبر نے سماہنی فیسٹیول کے حوالے سے حتمی پلان تشکیل دے دیا’27فروری کو سرکاری سطح پر تعطیل کا اعلان
سماہنی:ڈپٹی کمشنربھمبرسردار خالدمحمود خان نے سماہنی فیسٹیول کے حوالے سے حتمی پلان تشکیل دے دیا,27فروری کو سرکاری سطح پر تعطیل کا اعلان,پولیس,ریسکیو,محکمہ مال,عمارات,شاہرات,ضلع کونسل,بلدیہ,اوقاف,زراعت,برقیات,لائیوسٹاک,سپورٹس,سمیت تمام اداروں کے ضلعی سربراہان کو اضافی فرائض سرانجام دینے,سیاحوں کی راہنمائی,پھرپور خوش آمدیدکہنے,میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھمبرسردار خالدمحمودخان نے 27 فروری کو ضلع بھمبرمیں سرکاری سطح پر ایک روزہ تعطیل کا اعلان کردیاہے.26 تا28 فروری سماہنی فیسٹیول جاری رہے گا.ضلع بھر کے اداروں کو الرٹ رہنے,انتظامات مکمل کرنے,ٹریفک پولیس کو ٹریفک روانی,پولیس کو سیکورٹی معاملات دیکھنے داخلی خارجی رستوں پرنفری لگانے,محکمہ صحت کو میڈیکل کیمپ لگانے,ریسکیو بلدیہ ضلع کونسل,برقیات سمیت تمام محکمہ جات کے سربراہان کو 3 دن الرٹ رہنے کی ہدایت کی یے سماہنی ویلی میں موبائیل کمیونیکشن نیٹ ورک,انٹرنیٹ سروسز بہتر بنانے کے حوالے سے متعلقہ کمپنیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سروس کا معیار بہترکریں,ورنہ عوامی شکایات کے پیش نظر بطور ڈسڑکٹ مجسڑیٹ قانونی کاروائی کریں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں