بلین ٹریز سونامی پروگرام محکمہ جنگلات کے تحت قومی شجر کاری

مظفرآباد( )بلین ٹریز سونامی پروگرام محکمہ جنگلات کے تحت قومی شجر کاری مہم موسم بہار2020کی افتتاحی تقریب کل23فروری کو لنگر پورہ میں منعقد ہوگی،جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ہوں گے جواپنے ہاتھوں سے چیڑھ کا پودا لگا اس شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے،شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ڈی ایف او امتیاز اعوان خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں لنگر پورہ میں2سو ایکٹر رقبہ پر مقامی کمیونٹی کے تعاون سے کامیاب شجرکار ی کی جا رہی ہے ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو اس اس شجر کاری والے رقبے کا دورہ بھی کرایا جائے گا اور بریفنگ بھی دی جائے گی ،مہتمم جنگلات امتیاز اعوان،مہتمم جنگلات تجدید سید مظہر نقوی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بلین ٹریز سونامی شجرکاری پروگرام کی کامیابی کے بعد آزاد خطہ سرسبز و شاداب ہوگا،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ،وزیر جنگلاات سردار میر اکبر خان،چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا،سیکرٹری جنگلات سید ظہوالحسن گیلانی ،ناظم اعلیٰ ترقیات سردار نصیر خان،ناظم ملک اسد کی سربراہی میں اس بلین ٹریز شجرکاری مہم کے دوران آئیں ہم عہد کریں حکومت آزاد کشمیر کے شانہ بشانہ اپنے حصے کا پودا لگا کر آزاد کشمیر کو سرسبز و شاداب کرتے ہوئے محفوظ و خوشحال سرسبز پاکستان اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو کم کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں