عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب

چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے آج عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا خصوصی اجلاس میر پور میں طلب کر لیا
مظفرآباد میں وکلاء اور پولیس کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر غور و خوص کیا جائے گا
مظفرآباد:چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء ( چیئرمین سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی)نے 20فروری بروز جمعرات عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا خصوصی اجلاس میر پور میں طلب کر لیا۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں گزشتہ دنوں مظفرآباد میں وکلاء اور پولیس کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور محرکات کے علاوہ غیر عدالتی تنازعات کے تصفیہ کے سلسلہ میں ایک جامع پالیسی لانے پر بھی غور و غوض کیا جائے گا۔ چیف جسٹس آزاد جموںوکشمیر نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں وائس چیئرمین بار کونسل ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے علاوہ صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں