باغ میں پولیو کے خاتمے کے لیے پانچ روزہ قومی مہم کاآغاز

ضلع باغ میں پولیو کے خاتمے کے لیے پانچ روزہ قومی مہم کاآغاز کردیا گیا
باغ :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ ڈاکٹر منظور نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع باغ میں بھی پولیو کے خاتمے کے لیے پانچ روزہ قومی مہم کاآغاز کردیا گیاہے۔اس قومی مہم کے تحت محکمہ صحت عامہ ضلع باغ کی ٹیمیں پورے ضلع میں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوںکو قطر پلائیں گی۔ان خیالات کااظہا رانہوںنے باغ میں صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ضلع باغ کی کل آبادی 388563نفوس پر مشتمل ہے ۔ ضلع باغ کے پانچ سال سے کم عمر کے62170بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلانے کے لیے 284موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جوگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیںگی ۔اس حوالہ سے ضلع میں 57فکسڈسنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔جہاں پر فیلڈسے آنے والے بچوں کوپولیو ویکسین پلائی جائیں گی۔گاڑیوں کے اہم اڈوں اوربڑے بڑے راستوں میں9 ٹرائزٹ پوائیٹ بھی قائم کیے گیے ہیں ۔جہاں سفری بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے بندوبست ہوگا انہوںنے کہاکہ ٹرانزٹ پوانٹس پرسیکورٹی مہیا کی جائے تاکہ بچوں کوویکسی نیشن کرنے میں آسانی ہو۔۔انہوںنے مزید کہاکہ ضلع باغ میں 62سپروائز راپنی اپنی یونین کونسل میں مہم کی نگرانی کریں گے ۔ اس کے علاوہ23یونین کونسل میڈیکل آفیسر اپنے اپنے زون میں ٹیموں کی نگرانی کریںگے ۔ہریونین کونسل لیول پر پولیو اریڈیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں لیڈی ہیلتھ سپروائز ر اورصحت کے اہلکار ان کے علاوہ یونین کونسل میں امام مسجد ،پٹواری اوراساتذہ کاتعاون بھی شامل ہوگا۔آزادکشمیر 18سال سے پولیوفری ہے ۔تاہم ضلع باغ میں پاکستان سے آکرآباد ہونے والوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ضلع ہذا میں رپورٹنگ اورشکایات کے لیے پولیوکنٹرول سیل قائم کیاگیا ہے۔جس ٰمیںانس نمبر پر 05823-920089شکایات /رپورٹس درج کرائی جاسکتی ہے۔انہوںنے بتایا کہ سکول میں داخلے اوربیرون ملک سفر کے لیے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ لازمی ہوگا۔پاکستان میں سال 2019میںصرف 139کیسز روپوٹ ہوئیںہیں سال رواں 2020میںصرف 4کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہوںنے عوام الناس ،سرکاری ونجی سکولز کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ گھر گھر آنے والی ،سکولوں کادورہ کرنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرکے پانچ سال تک کے تمام بچوں کوپولیو کے قطرے ضرورپلائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں