عمران خان کے دورہ آزاد کشمیر کی تیاریاں عروج پر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر دورہ آزاد کشمیر کے دوران پرتپاک استقبال کے لئے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، مظفرآباد اور میرپور پور شہروں کو وزیر اعظم کے بینرز ، قومی ،آزادکشمیر اور تحریک انصاف کے جھنڈوں سے سجادیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ کشمیریوں پر ظلم اور ناانصافی کی رات جلد ختم ہو گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کا آزادی کا خواب پورا ہو گا، وزیر اعظم عمران خان کو مسئلہ کشمیر کی مسلسل اور بھرپور حمایت کرنے اور کشمیری قیادت سے ریگولر بنیادوں پر مشاورت کرنے پر شکریہ ادا کرتےہیں جبکہ سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر پر بھرپورکوششوں کی وجہ سے تمام عالمی برادری اور دنیا کے قائدین اب کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں، پاکستانی قیادت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔
پیر کو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور کے دوران شاندار استقبال کے لئے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں،دورے سے قبل مظفرآباد اور میرپور میں وزیراعظم عمران خان کے بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان عمران کے دورے پر پرجوش ہیں اور وزیراعظم کا مظفرآباد اور میرپور میں تاریخی استقبال کے لئےتیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے آزاد کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں، واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کا یہ مسلسل تیسرا دورہ ہے، وزیر اعظم عمران خان دوٹوک انداز میں بھارت کے متنازعہ اقدام پر ردعمل دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاون اور کشمیری عوام کا قتل عام آر ایس ایس کے نظریہ کے کیا جا رہا ہے جو جرمنی کے نازی کے نظریہ سے متاثر ہو کر اپنایا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ کشمیریوں پر ظلم اور ناانصافی کی رات جلد ختم ہو گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کا آزادی کا خواب پورا ہو گا،انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مسئلہ کشمیر کی مسلسل اور بھرپور حمایت کرنے اور کشمیری قیادت سے ریگولر بنیادوں پر مشاورت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر بھارت کے خلاف ایک بڑی سفارتی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر پر وسیع طور پر اجاگر کیا اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں محصور عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرسکیں، انہوں نے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنلائیز کر نے کے حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کشمیر پر بھرپور توجہ کے ساتھ اقدامات کی وجہ سے تمام عالمی برادری اور دنیا کے قائدین اب کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں